اربعین کے موقع پہ زائرین کی خدمت اور روضہ مبارک کے دیگر امور کی انجام دہی کے لیے روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کو(5600) رضاکاروں کی مدد حاصل ہے کہ جو روضہ مبارک کے خدام کا ہر کام میں ہاتھ بٹا رہے ہیں اور زائرین کو ہر ممکن سہولیات فراہم کرنے میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔
عراق کے مختلف شہروں سے تعلق رکھنے والے یہ رضاکار نہ صرف روضہ مبارک کے اندر بلکہ روضہ مبارک کے مختلف مقامات پہ لگائے گئے مواکب اور خدمتی کیمپس میں بھی کام کر رہے ہیں۔
ان رضاکاروں میں سے اکثر کا تعلق دینی اداروں اور حسینی انجمنوں سے ہے اور ان کے چناؤ کے لیے مجتہدین کے مقامی وکلاء اور حسینی انجمنوں سے مدد لی گئی۔