عباس عسکری یونٹ کے ماتمی جلوس کی اربعین میں شرکت........

عباس عسکری یونٹ کے جوان جہاں سرحدوں کی حفاظت، دہشت گردوں کی بیخ کنی اور امن و امان کو برقرار رکھنے میں ہر ایک سے آگے نظر آتے ہیں وہاں تمام مناسبات پہ ماتمی جلوسوں کے شانہ بشانہ عزاداری میں بھی شریک دکھائی دیتے ہیں۔

بروز سوموار(20 صفر 1438هـ) بمطابق (21 نومبر2016ء) کو چہلم امام حسین علیہ السلام کی یاد منانے کے لیے عباس عسکری یونٹ کے جوانوں نے کربلا میں ایک ماتمی جلوس برآمد کیا جس کی قیادت روضہ مبارک حضرت عباس (ع) کے سیکرٹری جنرل سید محمد اشیقر(دام تأييده) اور عباس عسکری یونٹ کے سربراہ میثم زیدی نے کی۔

عراق اور یونٹ کے پرچم اور شھداء کی تصاویر کو اٹھائے ہوئے یہ ماتمی جلوس شاہراہ امام حسین(ع) سے روضہ مبارک امام حسین علیہ السلام میں داخل ہوا اور وہاں عزاداری کرنے کے بعد مابین الحرمین سے ہوتا ہوا روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام میں پرسہ دینے کے لیے پہنچا اور یہیں پہ اس جلوس عزاء کا اختتام ہوا۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: