کربلا آنے والے تمام راستوں میں شھداء مشعلِ راہ کی مانند دکھائی دے رہے ہیں.....

مذہب و عقیدہ اور وطن کی خاطر جامِ شھادت نوش کرنے والے افراد ہمیشہ زندہ رہتے ہیں اور آنے والی نسلیں انہیں اپنے ہیروز کے طور پر یاد کرتی ہیں۔ کربلا آنے والے تمام راستوں میں اہلِ مواکب نے شھداء کی تصاویر کو ہر جگہ آویزاں کر رکھا تھا کہ جو کربلا کے پورے راستے کو مشعلِ راہ کی طرح روشن کیے ہوئے ہیں۔

شھداء کی تصاویر میں بہت سی اعلیٰ دینی قیادت کے دفاعی جہاد کے فتوی پہ لبیک کہنے والوں کی بھی تھیں اربعین کے موقع پہ پیدل کربلا آنے والے ہر شخص کو ان شھداء پہ آنسو بہاتے اور انہیں خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے دیکھا گیا کیونکہ آج کروڑوں لوگوں کا امام حسین(ع) کی زیارت کے لیے آنا ان شھداء کا مرہونِ منت ہے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: