نجف اشرف میں موجود اعلیٰ دینی قیادت حضرت آیۃ اللہ العظمیٰ سید علی حسینی سیستانی(دام ظلہ الوارف) کے خصوصی نمائندے اور روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے متولی شرعی علامہ سید احمد صافی(دام عزہ) نے کہا ہے کہ اربعین امام حسین(ع) کے احیاء اور زائرینِ اربعین کی خدمت میں مکمل فراخ دلی اور جود و سخاوت پہ اعلیٰ دینی قیادت عراقی عوام کی شکر گزار ہے اور اس سلسلہ میں عراقی عوام کی خدمات انتہائی قابلِ قدر ہیں۔
عراقی عوام نے اربعین امام حسین(ع) کے موقع پہ آنے والے کروڑوں زائرین کی کھلے دل کے ساتھ مکمل طور پر ہر حوالے سے خدمت کر کے تاریخ میں اس بات کا اضافہ کیا ہے کہ عراقی عوام عطا کرنے والی اور مہمان نواز قوم ہے اور ان کی مثل پوری دنیا میں کوئی بھی دوسری قوم موجود نہیں ہے۔