روضہ مبارک حضرت عباس(ع) میں موجود قدیم مخطوطات کی مرمت سے پہلے اور بعد کی تصاویر....

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کی لائبریری میں قدیم مخطوطات کے ڈھیروں نسخے موجود ہیں کہ جن میں سے بعض موسم کی شدت اور زمانے کے آثار کی وجہ سے خستہ حال ہو رہے تھے دار المخطوطات کے ماہرین نے ان کلمی نسخوں کو آنے والی نسلوں کے لیے محفوظ کرنے کی خاطر خستہ حال مخطوطات کی رپیرنگ کا کام شروع کیا اور اس سلسلہ میں جدید ترین ٹیکنالوجی اور طریقہ کار کا استعمال کیا گیا جس کی بدولت اب یہ نسخے نا صرف کافی حد تک اپنی اصلی حالت کی طرف لوٹ آئے ہیں بلکہ آنے والی نسلوں کے لیے محفوظ بھی ہو چکے ہیں۔

زیرِ نظر تصاویر میں ان نسخوں کی رپیرنگ سے پہلے اور بعد کی حالت میں موجود فرق کو واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: