تصویری رپورٹ: رسول خدا(ص) کی شھادت کا پرسہ پیش کرنے کے لیے لاکھوں مومنین حضرت علی(ع) کی بارگاہ میں.......

عراقی مومنین ہر سال 28 صفر کے دن رسول خدا(ص) کی شھادت کا پرسہ پیش کرنے کے لیے نجف اشرف آتے ہیں اور حضرت علی(ع) کی بارگاہ میں حاضر ہو کر رحمت العالمین کے اس دنیا سے جانے پہ تعزیت و تسلیت پیش کرتے ہیں۔

اس المناک دن کی یاد منانے کے لیے لاکھوں مومنین نے روضہ مبارک امام علی(ع) میں حاضری دی نجف اشرف کے تمام علاقے اور خاص طور پر روضہ مبارک کی طرف آنے والے تمام راستوں پہ سارا دن عزاداروں کا جمِع غفیر دیکھنے میں آیا کہ جو نوحہ خوانی اور ماتم کرتے ہوئے حضرت علی(ع) کے حرم کی طرف بڑھ رہے تھے۔

الکفیل نیٹ ورک کے فوٹو گرافروں نے 28 صفر کو روضہ مبارک امام علی(ع) اور چند دیگر مقامات سے عزاداروں کی کچھ تصاویر ہمیں ارسال کی ہیں جنہیں آپ بھی ذیل میں دیکھ سکتے ہیں:
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: