30 نومبر 2016 کو ربیع الاول کی پہلی تاریخ ہو گی۔ (دفتر آیت اللہ سید سیستانی)

نجف اشرف میں موجود سپریم دینی رہنما حضرت آیت اللہ العظمیٰ سید علی حسینی سیستانی (دام ظلہ الوارف) کے دفتر کی طرف سے اعلان کیا گیا ہے کہ ربیع الاول کا چاند نظر آ گیا ہے لہٰذا بروز جمعرات 30 نومبر 2016ء کو ربیع الاول 1438ھجری کی پہلی تاریخ ہو گی۔

ہر اسلامی مہینے کی پہلی تاریخ کو دو رکعت نماز پڑھنا مستحب ہے کہ جس کی پہلی رکعت میں سورہ فاتحہ کے بعد 30مرتبہ سورہ اخلاص پڑھی جاتی ہے اور دوسری رکعت میں سورہ فاتحہ کے بعد 30سورہ قدر کو پڑھا جاتا ہے اور نماز کے بعد صدقہ دینا بھی مستحب ہے۔
اللہ تعالیٰ اس مہینے کو اور باقی تمام مہینوں کو تمام مسلمانوں اور پوری انسانیت کے لیے خیر و برکت اور امن و امان کا زمانہ قرار دے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: