اعلیٰ دینی قیادت کی ایک آنکھ وطن کی حفاظت کر رہی ہے اور دوسری شھداء کے خاندانوں کی....

قوم و ملت کے دینی و روحانی باپ ہونے کے ناطے اعلیٰ دینی قیادت جہاں وطن عزیز کی حفاظت کے لیے ہر پلیٹ فارم پہ سرگرمِ عمل ہے وہاں دوسری جانب اس وطن کی حفاظت اور دفاع کرتے ہوئے شہید ہو جانے والے افراد کے خاندانوں کی بھی کفالت کر رہی ہے اور شھداء کے بچوں کی تعلیم و تربیت کے لیے ہر ممکن اقدامات اور وسائل کو بروئے کار لارہی ہے۔

وطن کی حفاظت کرنے والے ایک مجاہد ابو کرار کو اولاد کے لیے چار سال تک انتظار کرنا پڑا اور چار سال کے بعد اسے خوش خبری ملی کہ اس کی زوجہ امید سے ہے اور اس کے گھر میں دو جڑواں بچوں کی پیدائش متوقع ہے۔ لیکن اس سے پہلے کہ وہ اپنے بچوں کو اپنی آغوش میں لیتا شھادت نے اسے اپنی آغوش میں لے لیا۔

اعلیٰ دینی قیادت کو جب اس حوالے سے خبر ملی تو اعلیٰ دینی قیادت نے ان بچوں کی مکمل کفالت اور تعلیم و تربیت کی ذمہ داری اپنے کاندھوں پہ لے لی اور اس سلسلہ میں العین فاؤنڈیشن کو ان بچوں کے لیے تمام تر امور سر انجام دینے کا حکم دیا۔

واضح رہے اعلیٰ دینی قیادت کی طرف سے شھداء کے خاندانوں کی کفالت کی یہ ایک چھوٹی سے مثال ہے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: