ابو الفضل العباس(ع) سکولز میں پروگرام’’ برنامج الدؤليّ الإثرائيّ‘‘ کے خاطر خواہ نتائج.....

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے تعلیم و تربیت سیکشن کی طرف سے ابو الفضل العباس سکولز میں پروگرام’’ برنامج الدؤليّ الإثرائيّ‘‘ کے نفاذ کے خاطر خواہ نتائج برآمد ہوئے ہیں اور زیرِ تعلیم بچوں کی عربی زبان میں ادبی و تخلیقی صلاحیتوں میں اضافہ ہوا ہے۔

مذکورہ سیکشن کی طرف سے روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے زیرِ انتظام چلنے والے سکولوں میں بہت سے بین الاقوامی تعلیمی و تدریسی پروگرام متعارف کروائے جاتے ہیں کہ جن کا مقصد طلاب کی فنی و تعلیمی صلاحیتوں میں اضافہ کرنا ہے اور انہیں پروگراموں میں سے ایک پروگرام’’ برنامج الدؤليّ الإثرائيّ‘‘ بھی ہے۔ اس پروگرام کی بدولت مختلف عمر کے بچوں کو فصیح اور ادبی عربی بولنے، لکھنے اور پڑھنے کی تربیت دی جاتی ہے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: