حرم حضرت عباس(ع) کے دروازے پہ سونے اور چاندی کی تاروں سے بنے پردوں کی تنصیب.....

محرم اور صفر کے مہینہ میں حرم حضرت عباس علیہ السلام کے دروازوں پہ سیاہ پردے آویزاں رہتے ہیں ربیع الاول کا مہینہ شروع ہوتے ہی ان پردوں کو تبدیل کر دیا جاتا ہے لہٰذا روضہ مبارک کی انتظامیہ نے ماہ صفر کے اختتام کے ساتھ ہی پردوں کی تبدیلی کا کام شروع کر دیا ہے اور حرم کے دروازوں پہ سبز رنگ کے مخملی پردے آویزاں کرنا شروع کر دئیے ہیں کہ جنہیں خاص طور پر سونے اور چاندی کی تاروں سے بنایا گیا ہے۔

واضح رہے ان پردوں کے لیے کپڑے کی فراہمی ایک مومن نے کی ہے کہ جو اپنی نذر پوری ہونے کے بعد اسے حرم کے لیے ہدیہ کے طور پر لے کر آیا۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: