موصل کے آئی پی ڈیز میں سید سیستانی(دام ظلہ) کے دفتر کی طرف سے غذائی مواد پر مشتمل دسیوں ہزار کاٹنز کی تقسیم.....

نجف اشرف میں موجود اعلیٰ دینی قیادت آیت اللہ العظمیٰ سید علی حسینی سیستانی(دام ظلہ الوارف) کے دفتر کی طرف سے آئی پی ڈیز کے لیے بنائی گئی کمیٹی(لجنةُ الإغاثة) نے آج موصل سے آئے ہوئے آئی پی ڈیز میں غذائی مواد پر مشتمل دسیوں ہزار کاٹنز تقسیم کیے کہ جن میں کھانے پینے کی اشیاء کے علاوہ موسم سرما کے کپڑے بھی شامل تھے۔

مذکورہ بالا کمیٹی کے ارکان نے مختلف مقامات پہ مقیم موصل کے آئی پی ڈیز کے پاس جا کر انہیں ضروریات زندگی فراہم کیں اور ان مشکل حالات میں ان سے ہمدردی کا اظہار کیا۔

واضح رہے کہ اعلیٰ دینی قیادت نے خاص طور پر اہل موصل کو ہر ممکن طریقہ سے ضروریات زندگی فراہم کرنے اور مشکل کے ان لمحات میں ان کا مکمل ساتھ دینے کی تاکید کی ہے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: