بروزجمعرات 8ربيع الأوّل 1438هـ (8 دسمبر 2016ء) کو روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے تشریفات ہال میں امام حسن عسکری (ع) کی شھادت پہ عزاداری کے قیام کے لیے ایک مجلس عزاء منعقد ہوئی کہ جس میں روضہ مبارک کے خدام کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
تلاوتِ قرآن مجید سے شروع ہونے والی اس مجلسِ عزاء سے شیخ صلاح کربلائی نے خطاب کیا اور امام حسن عسکری علیہ السلام کے حالات زندگی کے مختلف پہلووں پہ روشنی ڈالی اور گیارھویں امام کے فضائل و مصائب بیان کیے۔