ابو الفضل العباس سکولز کے طلاب کا ماتمی جلوس امام حسن عسکری(ع) کی شھادت پہ پرسہ پیش کر رہا ہے....

بروزجمعرات 8ربيع الأوّل 1438هـ (8 دسمبر 2016ء) کو صبح کے وقت ابو الفضل العباس سکولز کے طلاب نے امام زمانہ(عج) اور اہل بیت علیھم السلام کو امام حسن عسکری علیہ السلام کی المناک شھادت پہ پرسہ پیش کرنے کے لیے ایک ماتمی جلوس برآمد کیا کہ جو اپنے مخصوص راستوں سے ہوتا ہوا روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام میں پہنچا کہ جہاں طلاب نے ماتم و عزاداری کے ذریعے حضرت عباس علیہ السلام کی بارگاہ میں تعزیت پیش کی۔اس کے بعد یہ جلوس عزاء روضہ مبارک امام حسین علیہ السلام کی طرف روانہ ہوا کہ جہاں پہنچنے کے بعد یہ جلوس اختتام پذیر ہو گیا۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: