روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے زیرِ انتظام چلنے والی’’ أكاديميّةُ الكفيل للإسعاف الحربيّ‘‘ میں زیرِ تربیت ساتویں بیج نے بھی اپنی تعلیم و تربیت مکمل کر لی ہے جنگی حالات میں فرسٹ ایڈ کی تربیت دینے والی اس اکیڈمی کے ساتویں بیج کے فارغ التحصیل ہونے کی مناسبت سے ایک تقریب بھی منعقد کی گئی کہ جس میں اکیڈمی کے ارکان کے علاوہ یورپ سے تعلق رکھنے والی چند فلاحی تنظیموں کے ممبران نے بھی شرکت کی۔
بروز جمعرات 8 ربیع الاول 1438 ھ بمطابق 8 دسمبر 2016ء کو ساتویں بیج کے فارغ التحصیل ہونے کی مناسبت سے منعقدہ تقریب کا آغاز تلاوت قرآن مجید اور شھداء کے لیے فاتحہ خوانی سے ہوا۔ اس کے بعد عراق کا قومی ترانہ اور روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کا مخصوص ترانہ پڑھا گیا۔
پھر روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے ڈپٹی سیکرٹری بشیر محمد جاسم، اکیڈمی کے طبی امور کے انچارج ڈاکٹر أسامة عبد الحسن، یورپ کی امن الوطنی اکیڈمی کے رکن بير بلوفت اورساتویں بیج کے نمائندے محمد عبدالرضا شكر نے بالترتیب خطاب کیا۔
آخر میں فارغ التحصیل افراد میں اسناد تقسیم کرنے سے پہلے جنگی حالات میں فرسٹ ایڈ کی تربیت کے حوالے سے ایک دستاویزی فلم بھی دیکھائی گئی۔