تراث الانبیاء انسٹیٹیوٹ کی طرف سے روضہ مبارک حضرت عباس(ع) میں انعامی تقریب........

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے زیرِ انتظام چلنے والے تراث الانیباء انسٹیٹیوٹ برائے الیکڑانک حوزوی تعلیم نے کچھ عرصہ پہلے ایک معلوماتی مقابلہ کروایا تھا جس میں پہلی پوزیشنیں حاصل کرنے والے افراد میں انعامات کی تقسیم کے لیے تراث الانبیاء انسٹیٹیوٹ نے بروز جمعہ (9ربيع الأوّل 1438هـ) بمطابق (9 دسمبر2016ء) کو روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے امام حسن ہال میں ایک تقریب منعقد کی جس میں بہت سی سماجی اور علمی شخصیات نے شرکت کی۔

تقریب کا آغاز تلاوت قرآن مجید اور شھداء کے لیے فاتحہ خوانی سے ہوا جس کے بعد روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے متولی شرعی علامہ سید احمد صافی(دام عزہ) کی نمائندگی کرتے ہوئے شیخ صلاح کربلائی نے تقریب سے خطاب کیا اور اپنی گفتگو میں کہا ہم تراث الانبیاء انسٹیٹیوٹ میں اس عظیم منصوبے پہ کام کرنے والے اپنے بھائیوں کو مبارک باد پیش کرتے ہیں یہ منصوبہ الیکڑانک طریقہ تدریس کے ذریعے اپنے جدید ترین اقدامات کی بدولت خوشخبری دیتا ہوا نظر آرہا ہے ویسے تو ہر ذہن میں یہ بات موجود ہے کہ مغربی دنیا انٹر نیٹ اور دوسرے ذرائع ابلاغ پہ مکمل کنٹرول رکھتی ہے اور وہ اس تسخیر کو برقرار رکھنے کے لیے ہمیشہ منصوبے بناتی رہتی ہے لیکن ہمیشہ سے ہی آئمہ اطہار علیھم السلام نے ہمیں محفوظ رہنے کے وسائل مہیا کیے اور قیادت کو ورثے میں حاصل کرنے والی تاریخِ مرجعیت گواہ ہے کہ ہر فکری حملے کا مناسب جواب دیا گیا اور اس کے علاج کے لیے موثر اقدامات کیے گئے۔ تراث الانبیاء انسٹیٹیوٹ روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے ثمرات میں سے ایک عظیم ثمرہ ہے کہ جو انٹر نیٹ کی دنیا پہ فکری حملوں کی روک تھام کے لیے مؤثر اقدامات کرے گا اور اہل بیت علیھم السلام کے چاہنے والوں کے لیے صحیح راستے تک پہنچنے کا ذریعہ قرار پائے گا۔

اس کے بعد انسٹیٹیوٹ کے سربراہ شیخ حسین ترابی نے تقریب سے خطاب کیا اور حاضرین کو انسٹیٹیوٹ کی طرف سے کیے جانے والے کاموں کے بارے میں بریفنگ دی۔

تقریب کے آخر میں مختلف شعبوں میں مقابلہ جیتنے والوں میں انعامات تقسیم کیے گئے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: