شیخ عبد القادر گیلانی کے حرم میں منعقد ہونے والے جشنِ میلاد النبی(ص) میں روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے وفد کی شرکت......

گزشتہ روز شیخ عبد القادر گیلانی کے حرم میں عید میلاد النبوی کے حوالے سے ایک محفل منعقد ہوئی جس میں روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے اعلیٰ سطحی وفد نے شرکت کی جس پہ حرم کے متولی شیخ خالد عبد القادر گیلانی نے روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کا شکریہ ادا کیا اور اس اعلیٰ سطحی وفد کی آمد کو اتحاد بین المسلمین اور عراق کی توحید کا عظیم نمونہ قرار دیا۔

اس محفل میں عراقی اور غیر عراقی علماء اہل سنت کی کثیر تعداد موجود تھی کہ جن میں سے ہر ایک نے فردا فردا روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے وفد کو خوش آمدید کہا اور اس کی آمد کو باعث مسرت شمار کیا۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: