موصل کی جنگ میں شہید ہونے والے احمد مالک کی تشییع جنازہ دونوں حرموں میں......

عباس عسکری یونٹ سے تعلق رکھنے والے شہید احمد مالک حسن العارضی نے موصل کو داعش سے آزاد کروانے کے دوران جامِ شھادت نوش کیا کہ جن کی نماز جنازہ کربلا میں (14 ربيع الاول 1438هـ) بمطابق (14 دسمبر 2016ء) کو ادا کی گئی جس میں روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے خدام اور مومنین کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

شہید کے جنازے کو اس دنیا میں الوداعی زیارت کے لیے روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام اور روضہ مبارک امام حسین علیہ السلام میں لایا گیا جہاں حرموں کے خدام اور تشییع جنازہ میں شامل افراد نے شہید کی طرف سے زیارت پڑھی اور شہید کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔

واضح رہے کہ کربلا سے تعلق رکھنے والے شہید احمد مالک عباس عسکری یونٹ میں بھاری اسلحے کی مرمت کا کام کرتے تھے اور موصل کی جنگ میں یونٹ کے ہمراہ اس سر زمین کو داعش کی نجاست سے پاک کرنے میں سر گرمِ عمل تھے اور اسی جنگ کے دوران وہ ایک بارودی سرنگ کا نشانہ بننے سے شہید ہوئے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: