الکفیل ہسپتال میں (Ilizarov apparatus) کے ذریعے ہڈیوں کا علاج......

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے الکفیل ہسپتال میں ہڈیوں کے علاج کے لیے (Ilizarov apparatus) کا استعمال کیا جا رہا ہے کہ جو اس شعبہ میں جدید ترین طریقہ علاج شمار ہوتا ہے۔

اس طریقہ علاج کے لیے قائم کیے گئے شعبہ کے انچارج روس سے تعلق رکھنے والے معروف ڈاکٹر ألكسندر ميتروفانوف نے بتایا ہے کہ اس طریقہ علاج کے ذریعے سے ٹوٹی ہوئی ہڈیوں کو جوڑنے اور ہڈیوں کی نشوونما کو بڑھانے میں کافی حد تک آسانی ہوتی ہے اور کم سے کم وقت میں مریضوں کا علاج ممکن ہو پاتا ہے۔

واضح رہے کہ الکفیل ہسپتال کے باقی شعبوں کی طرح اس شعبے میں بھی غیر ملکی ماہر ڈاکٹروں کی بڑی تعداد کام کر رہی ہے کہ جو مریضوں کے علاج کے ساتھ ساتھ مقامی ڈاکٹروں کو بھی ٹریننگ دے رہی ہے۔

الکفیل ہسپتال کے بارے میں معلومات اور یہاں موجود طریقہ علاج کے حوالے سے آگاہی حاصل کرنے کے لیے مندرجہ ذیل ویب سائٹ اور فون نمبرز کے ذریعے رابطہ کیا جا سکتا ہے:

(www.kh.iq)

(07602344444)

(07602329999).

(07802176989).
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: