بچوں کی کتابوں کی نمائش(معرض كربلاء الدوليّ لكتاب الطفل) کا اختتام.....

حضرت محمد مصطفی (صلّى الله عليه وآله وسلم) اور حضرت امام جعفر صادق (علیہ السلام) کے جشن میلاد کی تقریبات کے ضمن میں بچوں کی کتابوں پر مشتمل کتابی نمائش (معرض كربلاء الدوليّ لكتاب الطفل) آج اختتام پذیر ہو گئی۔

15 تا 24 ربیع الاول تک جاری رہنے والی اس کتابی نمائش میں دسیوں مقامی اور غیر ملکی ناشرین نے اپنے سٹالز لگائے اور دینی و سائنسی معلومات کی نشرواشاعت نے اپنا کردار ادا کیا۔

اختتامی تقریب روضہ مبارک امام حسین علیہ السلام کے خاتم الانبیاء ہال میں منعقد ہوئی نمائش میں شریک ناشرین اور کتابی اداروں کے نمائندوں کے علاوہ بڑی تعداد میں سماجی اور علمی شخصیات نے اس تقریب میں شرکت کی اور امام حسین علیہ السلام اور حضرت عباس علیہ السلام کے روضہ مبارک کی طرف سے علمی و کتابی پروگراموں کے انعقاد کو وقت کی عین ضرورت قرار دیا اور اس سلسلہ میں دونوں حرموں کی طرف سے کی جانے والی کاوشوں کو سراہا۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: