حوزات کی تاریخ میں بننے والے پہلے الیکڑانک حوزہ علمیہ نے روضہ مبارک حضرت عباس (ع) کی زیر سرپرستی کام شروع کر دیا.....

عصر حاضر کے تقاضوں کو مد نظر رکھتے ہوئے روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام نے (معهد تراث الأنبياء للدراسات الحوزويّة الإلكترونية) کے نام سے انٹر نیٹ پہ ایک حوزہ علمیہ کی بنیاد رکھی ہے کہ جہاں پوری دنیا میں رہنے والے ہر دینی طالب علم کے لیے براہ راست حوزوی دروس دئیے جاتے ہیں۔

نجف اشرف میں قائم ہونے والے اس حوزوی انسٹیٹیوٹ نے حوزہ علمیہ نجف اشرف کے جید اساتذہ اور علماء کو انٹر نیٹ کے ذریعے حوزوی علوم کی نشرواشاعت کے لیے ہائر کیا ہے۔

واضح رہے کہ حوزہ علمیہ نجف اشرف کی تاریخ میں یہ پہلا الیکٹرانک حوزہ ہے کہ جس نے اس خدمت کا آغاز کیا ہے۔

اس حوزوی انسٹیٹیوٹ سے استفادہ کرنے کے لیے مندرجہ ذیل لنک کو استعمال کیا جا سکتا ہے:


http://www.turath-alanbiaa.org/index.php
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: