خطبات جمعہ اب کتابی شکل میں........

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے ذیلی ادارے مرکز العمید نے سن 2015ء/ 1436۔1437ھ کے ان خطبات جمعہ کو کتابی شکل میں شائع کیا ہے کہ جو روضہ مبارک امام حسین علیہ السلام میں اعلیٰ دینی قیادت سید علی حسینی سیستانی (دام ظلہ) کے خصوصی نمائندوں علامہ سیداحمد صافی (دام عزہ)اور علامہ شیخ عبد المھدی کربلائی(دام عزہ) نے اس سال کے دوران دئیے ہیں۔

ان خطبات کو کتابی شکل دینے کے لیے متعدد جید علماء اور محققین سے مدد لی گئی کہ جنہوں نے نا صرف خطبات کو کتابی مواد میں تبدیل کیا بلکہ اس کے ساتھ مصادر اور تحقیق کا بھی اضافہ کیا۔

واضح رہے کہ روضہ مبارک امام حسین علیہ السلام میں نماز جمعہ سے پہلے دئیے جانے والے خطبے نجف اشرف میں موجود اعلی دینی قیادت آیت اللہ العظمی سید علی حسینی سیستانی(دام ظلہ) کی آواز اور پیغام شمار ہوتے ہیں اور عوام کے درمیان ان خطبات کو اعلی دینی قیادت کے فرامین کے طور پر دیکھا جاتا ہے لہٰذا ان خطبات کی اہمیت کو مد نظر رکھتے ہوئے مرکز العمید نے انہیں کتابی شکل میں شائع کرنے کا فیصلہ کیا۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: