الکفیل رہائشی کالونی کے گھروں کی تعمیر مکمل ہو گئی ہے اور خدماتی عمارتوں کا تعمیراتی کام جاری ہے.....

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے خدام کے لیے بنائی گئی رہائشی کالونی (مجمّع الكفيل السكني) کے گھروں کی تعمیر کا کام ہر حوالے سے مکمل ہو گیا ہے کہ جن کی تعداد 831 ہے اور یہ 39 بلاکس میں تقسیم کیے گئے ہیں جب کہ اس کالونی میں موجود خدماتی عمارتوں کے باقی مانندہ تعمیراتی کاموں کو تیزی سے تکمیلی مراحل تک پہنچایا جا رہا ہے۔

اس وقت جن تعمیراتی کاموں کو سر انجام دیا جا رہا ہے وہ درج ذیل ہیں:

1: فٹ پاتھوں پہ بلاکس کی تنصیب

2: نرسری سے لے کر ہائی سکول تک کی عمارت کی تعمیر

3: سوئمنگ پول

4: جامع مسجد

5: مارکیٹ

6: مول

7: فائر برگیڈ

8: ایکسر سائز و جم کلب

9: ہسپتال

10: کالونی کی مرکزی اور فرعی سڑکوں کی جانچ پڑتال

11: بجلی کی تاروں کی تنصیب
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: