حفظ و تلاوت کے چھٹے سالانہ مقابلے کی اختتامی تقریب میں روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے وفد کی شرکت....

مسجد کوفہ میں ہونے والے حفظ و تلاوت کے چھٹے سالانہ مقابلے کی اختتامی تقریب گزشتہ روز منعقد ہوئی کہ جس میں معارف اسلامی و انسانی سیکشن کے سربراہ شیخ عمار ہلالی کی سربراہی میں روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے وفد نے شرکت کی۔

عراق کی سطح پہ ہونے والے اس مقابلے میں 18 عراقی صوبوں کے 40 قاریانِ قرآن نے شرکت کی کہ جن کا انتخاب ہر صوبے میں منعقد ہونے والے مقابلوں کے دوران کیا گیا اور ان 40 افراد میں سے ججز نے 10 افراد کو اختتامی مقابلے کے لیے منتخب کیا۔

حفظ قرآن میں پہلی پوزیشنیں حاصل کرنے والے خوش نصیبوں کے نام یہ ہیں:

پہلی پوزیشن:حافظ مالك عبد الكاظم کہ جن کا تعلق بغداد سے ہے

دوسری پوزیشن حافظ حسين خليل کہ جن کا تعلق سماوة سے ہے

تیسری پوزیشن حافظ محمد رضا سلمان کہ جن کا تعلق كوت سے ہے

جب کہ تلاوت قرآن کے مقابلہ میں پہلی پوزیشنیں حاصل کرنے والے خوش نصیب درج ذیل ہیں:

پہلی پوزیشین: قاری مجيب محمود درويش کہ جن کا تعلق ديالى سے ہے

دوسری پوزیشن: قاری رضا علاء کہ جن کا تعلق نجف اشرف سے ہے

تیسری پوزیشن: قاری حسام حميد کہ جن کا تعلق ديوانية سے ہے

چوتھی پوزیشن: قاری آيدن الله وردي کہ جن کا تعلق سليمانيّة سے ہے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: