روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کی طرف سے میڈیکل اور نرسنگ کالج کا قیام.....

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام نے ہائر ایجوکیشن کی ترویج و ترقی کے لیے جو ادارے قائم کیے ہیں ان میں عنقریب میڈیکل کالج اور نرسنگ کالج کا اضافہ ہونے والا ہے کیونکہ روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے ادارہ نے الکفیل ہسپتال کے ساتھ پہلے سے ہی میڈیکل کالج کا منصوبہ بنا رکھا تھا اور اب روضہ مبارک الکفیل ہسپتال کو رسمی طور پر میڈیکل کالج اور نرسنگ کالج کا لائسنس جاری کر دیا گیا ہے۔

وزارت تعلیم اور وزارت صحت کے تحت کام کرنے والے میڈیکل کالجز کے تعلیمی ماہرین نے الکفیل ہسپتال اور اس سے مربوط منصوبوں کا جائزہ لینے کے لیے متعدد دورے کیے اور میڈیکل کی تعلیم کے لیے الکفیل ہسپتال کو موضوع ترین مقام قرار دیا اور گزشتہ روز باقاعدہ طور پر مذکورہ بالا دونوں کالجز کے لیے لائسنس جاری کر دیا گیا۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: