منصوبہ سازی اور انسانی ترقی سیکشن کی طرف سے روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے مہمان خانہ کے ارکان کے لیے ورکشاپ کا انعقاد.....

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے منصوبہ سازی اور انسانی ترقی سیکشن نے حرم کے مہمان خانہ (مضیف) میں کام کرنے والے افراد کی پیشہ وارانہ مہارت میں اضافہ کرنے کے لیے ایک ورکشاپ کا انعقاد کیا۔

کئی دن تک جاری رہنے والی اس ورکشاپ میں مہمان خانہ کے ارکان کو عالمی طور پر معروف فن تعامل کے آداب اور مہمان نوازی کے جدید عالمی طور طریقوں سے روشناس کرایا گیا اور عربی عادات اور شریعت کے دائرہ میں رہتے ہوئے مہمان نوازی کے موجودہ عالمی آداب کے استعمال کے طریقوں سے آگاہ کیا گیا۔

واضح رہے مذکورہ بالا سیکشن روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے خدام کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں میں اضافے کے لیے اکثر و بیشتر ورکشاپس اور مختلف پروگراموں کا انعقاد کرتا رہتا ہے اور یہ ورکشاپ بھی اسی سلسلہ کی ایک کَڑی ہے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: