الکفیل گرلز سکولز کی اعلیٰ نمبر لینے والی طالبات میں روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کی طرف سے انعامات کی تقسیم.......

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے زیر سرپرستی چلنے والی سکول چین الکفیل گرلز سکولز کی جن طالبات نے امتحانات میں اعلیٰ نمبر حاصل کیے ہیں ان کی حوصلہ افزائی کے لیے مرکز الصديقة الطاهرة(عليها السلام) میں ایک تقریب منعقد ہوئی جس میں سکول کے سٹاف اور طالبات کے علاوہ بہت سی علمی و سماجی شخصیات کے ساتھ ساتھ روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے متولی شرعی علامہ سید احمد صافی(دام عزہ) اور سیکرٹری جنرل سید محمد اشیقر نے بھی شرکت کی۔

تلاوت قرآن مجید اور شھداء کے لیے فاتحہ خوانی سے شروع ہونے والی اس تقریب سے علامہ صافی (دام عزہ) نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امام زین العابدین علیہ السلام کے نزدیک ذلت کی بنیاد فقر و فاقہ اور غربت نہیں ہے بلکہ ذلت کی بنیاد غلطیاں اور گناہ ہیں اور کسی بھی غلطی کی مرکزی وجہ جہالت ہوتی ہے اور یہ سکول جہالت ہی کو ختم کرنے میں اپنا بھر پور کردار ادا کر رہے ہیں۔

علامہ صافی(دام عزہ) نے الکفیل سکول کے اساتذہ کی کاوشوں کو سراہا اور ان سکولز کی ترقی کو انہی اساتذہ کی محنت کا ثمرہ قرار دیا۔

تقریب کے اختتام پہ بہترین پیشہ وارانہ خدمات سر انجام دینے والے اساتذہ اور اعلیٰ نمبر حاصل کرنے والی طالبات میں انعامات اور تحائف تقسیم کیے گئے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: