ہر قوم اپنی موجودہ اور ماضی کی برتری کے ذریعے اپنی تاریخ کو اجاگر کرتی ہے(علامہ صافی)

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے ذیلی ادارے تراث الانبیاء انسٹیٹیوٹ برائے الیکٹرانک حوزوی تعلیم کی طرف سے بروز جمعہ 30 ربیع الاول 1438 ھ کو عراق میں تعلیم و تربیت کی موجودہ صورت حال کے عنوان پہ ایک سیمینار منعقد ہوا جس میں مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والی ماہرین تعلیم نے تبادلہ خیال کیا اور عراق میں تعلیم کی موجودہ صورت حال پہ روشنی ڈالی۔

اس سیمینار سے روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے متولی شرعی علامہ سید احمد صافی(دام عزہ) نے بھی خطاب کیا جس میں ان کا کہنا تھا ہر قوم اپنی موجودہ اور ماضی کی برتری کے ذریعے اپنی تاریخ کو اجاگر کرتی ہے ہر قوم میں دسیوں لاکھ افراد ہوتے ہیں لیکن تاریخی طور پر صرف اسی کو ہی اہمیت ملتی ہے جو اس قوم کی حفاظت کرتا ہے اور اس میں ابھر کر سامنے آتا ہے چاہے اس کی پیش رفت تعلیمی میدان میں ہو یا آثار قدیمہ کی حفاظت کے حوالے سے ہو یا قوم کی تاریخی زبان کی حفاظت کے بارے میں ہو یا اس نے کوئی تاریخی انکشاف کیا ہو........ قومیں عملی میدان میں ایک دوسرے سے برتری حاصل کرنے کے لیے مبارزہ آرائی کرتی ہیں اور اپنی ترقی و برتری کو ثابت کرنے کے لیے سخت محنت کرتی ہیں۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: