ہم نے ابو الفضل العباس(ع) سکولز میں ایسی علمی مومنٹس کا مشاہدہ کیا ہے کہ جس کی مثل عراق میں شاذ و نادر ہی نظر آتی ہے(وزارت تربیت و تعلیم)

عراق کی وزارت تعلیم کے تعلقات عامہ ڈیپارٹمنٹ کے سربراہ علی عکیلی نے روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے زیر انتظام چلنے والے ابوالفضل العباس سکولز کا دورہ کیا اور یہاں موجود تعلیمی سرگرمیوں کا قریب سے جائزہ لیا اس دورہ کے بعد علی عکیلی نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہم نے ابو الفضل العباس(ع) سکولز میں ایسی علمی مومنٹس کا مشاہدہ کیا ہے کہ جس کی مثل کربلا بلکہ پورے عراق میں شاذ و نادر ہی نظر آتی ہے۔

علی عکیلی کا مزید کہنا تھا کہ ابو الفضل العباس سکولز نے تمام حکومتی اور پرائیویٹ سکولوں سے بڑھ کر تعلیم و تربیت کے میدان میں کام کیا ہے اور ہم تمام سکولوں کو ابو الفضل العباس (ع) سکولز کے نقش قدم پہ چلنے کی دعوت دیتے ہیں۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: