روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے معارف اسلامی و انسانی سیکشن کے زیر انتظام کام کرنے والے مرکز تراث حلہ نے محقق حلی (متوفی 676ھ) کی تحریر کردہ کتاب (مختصر المراسم العلويّة) کو ایک نئے انداز میں چھاپہ ہے کہ جسے علمی حلقوں میں کافی پذیرائی مل رہی ہے۔
محقق حلی کے معروف شاگرد سيد محمّد بن مطرف حسنيّ کے ہاتھوں سے لکھے ہوئے اس کتاب کے قلمی نسخے کو کاشف الغطاء لائبریری سے حاصل کیا گیا کہ جو انہوں نے سن ( ٦٧٢ھ) میں لکھا تھا۔ اس کتاب کی تحقیق کی ذمہ داری احمد علی مجید حلی کو سونپی گئی کہ جنہوں نے انتہائی عمدہ انداز میں اس کتاب کی تحقیق کا کام پایہ تکمیل تک پہنچایا۔