الکفیل ہسپتال عراق کے طبی اداروں میں ایک روشن نشان ہے(نائب وزیر صحت ایران)

ایران کے نائب وزیر صحت ڈاکٹر امامی رضوی نے ایک اعلیٰ سطحی وفد کے ہمراہ الکفیل ہسپتال کا دورہ کیا اور یہاں موجود طبی خدمات اور عملے کی ماہرانہ صلاحیتوں کو قریب سے دیکھنے کے بعد کہا کہ الکفیل ہسپتال عراق کے طبی اداروں میں ایک روشن نشان ہے اور ہم اس ہسپتال کی ترقی کے حوالے سے ہر ممکن تعاون کے لیے تیار ہیں۔

ڈاکٹر امامی رضوی کے ہمراہ تہران طبی یونیورسٹی کے چانسلر ڈاکٹر جعفریان، ایران طبی یونیورسٹی میں سرجیکل ڈیپارٹمنٹ کے سربراہ ڈاکٹر بقائی، شہید بہشتی طبی یونیورسٹی کے مرکزی بورڈ کے سربراہ ڈاکٹر افشار اور معروف سرجن ڈاکٹر اکبری نے بھی الکفیل ہسپتال میں موجود جدید ترین طریقہ علاج کو سراہا اور اسے طبی میدان میں ترقی کی طرف بڑھتا ہوا ایک بڑا قدم قرار دیا۔

اس ایرانی وفد نے روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے متولی شرعی علامہ سید احمد صافی (دام عزہ) سے بھی ملاقات کی اور اور دو طرفہ تعاون اور متعدد منصوبوں کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: