صحن ابو الفضل العباس(ع) کی گنبدوں کی مینٹینس۔۔۔۔۔۔۔۔

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے انجینئرنگ ریپئرنگ سیکشن نے روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے صحن کی چھت پہ موجود گنبدوں کی مینٹینس اور رپیئرنگ کے لیے ان کا ایک تفصیلی سروے کیا ہے تا کہ وقت کے گزرنے اور موسمی اثرات کی وجہ سے اگر کسی جگہ ریپئرنگ کی ضرورت ہے تو اسے بروقت مکمل کیا جا سکے۔

واضح رہے کہ روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے صحن کی چھت پہ 18گنبد ہیں کہ جن میں سے چاروں کونوں پہ واقع گنبد حجم میں بڑے ہیں جب کہ دیگر چھوٹے ہیں چودہ چھوٹے گنبدوں میں سے ہر ایک کا قطر 5 میٹر اور اونچائی 3 میٹر ہے جب کہ چار بڑے گنبدوں میں سے ہر ایک کا قطر 9 میٹر اور اونچائی 5 میٹر ہے۔

اس بات کا بھی ذکر کرتے چلیں کہ روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے مختلف سیکشن 170 سے زیادہ جگہوں پہ کام کر رہے ہیں جہاں موجود عمارتوں کی دیکھ بھال اور ضرورت کے وقت ریپئرنگ کی ذمہ داری انجینئرنگ ریپئرنگ سیکشن کے کاندھوں پہ ہے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: