روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کی ویب سائٹ اب سواحلی زبان میں بھی......

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے فکر و ثقافت سیکشن کے شعبہ انٹر نیٹ نے روضہ مبارک کی رسمی ویب سائٹ کا سواحلی زبان میں بھی افتتاح کر دیا ہے جس کے بعد اب اس ویب سائٹ کو عربی کے علاوہ انگلش، فارسی، ترکی، فرینچ، اردو اور سواحلی زبان میں بھی دیکھا جا سکتا ہے۔

ویب سائٹ کے مواد کو سواحلی زبان میں ترجمہ کرنے کے لیے ماہر ترین مترجمین سے مدد لی گئی اور عربی ویب سائٹ کے تقریبا تمام صفحات کو معمولی رد و بدل کے ساتھ سواحلی زبان میں ترجمہ کیا گیا ۔

سواحلی زبان میں الکفیل انٹر نیشنل نیٹ ورک کو دیکھنے کے لیے آپ مندرجہ ذیل لنک استعمال کر سکتے ہیں:

https://alkafeel.net/?lang=sw.
واضح رہے افریقہ کے اکثر مشرقی ممالک میں سواحلی زبان بولی جاتی ہے جب کہ کینیا اور تنزانیہ کی رسمی زبان سواحلی ہی ہے 55 ملین لوگوں کی اس زبان کا تعلق پانتو زبانوں سے ہے البتہ اسلام کے پہنچنے کے بعد اس زبان میں بہت سے عربی الفاظ بھی شامل ہو گئے اور اسے عربی رسم الخط میں لکھا جانے لگا لیکن پرتقال اور چند دیگر ممالک کے مشرقی افریقہ پر قبضے کے بعد اس زبان کا رسم الخط تبدیل ہو گیا اور آج بھی سواحلی زبان کو لاطینی حروف میں لکھا جاتا ہے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: