الکفیل ہسپتال کا فری میڈیکل کیمپ اب قادسیہ میں.....

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے الکفیل ہسپتال نے انہی دنوں میں صوبہ قادسیہ میں فری میڈیکل کیمپ لگایا ہے تا کہ وہاں رہنے والے افراد اور خصوصا ضرورت مند اشخاص کو بلا معاوضہ طبی سہولیات فراہم کی جا سکیں۔

اس کیمپ کے لیے دیہی علاقے کا انتخاب کیا گیا ہے اور اسے قادسیہ کے جنوبی حصہ میں واقعہ مجھیل میں لگایا گیا ہے یہاں بہت سے دیہات واقع ہیں اور ان میں رہنے والوں کی اکثریت مالی حوالے سے اتنی مضبوط نہیں ہے اور اسی بات کو مد نطر رکھتے ہوئے فری میڈیکل کیمپ کے لیے ان دیہاتوں کا انتخاب کیا گیا۔

تقریبا ہر شعبے سے تعلق رکھنے والے سپیشلسٹ ڈاکٹر اس کیمپ میں اہل قادسیہ کو طبی سہولیات فراہم کر رہے ہیں اور مکمل خلوص کے ساتھ ان کے علاج معالجہ میں سرگرم عمل ہیں۔

واضح رہے الکفیل ہسپتال نے کچھ عرصہ قبل ہی کربلا میں فری میڈیکل کیمپ لگایا تھا جس کے اس کی افادیت کے پیش نظر عراق کے تمام علاقوں میں اس طرح کے کیمپ لگانے کا فیصلہ کیا گیا۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: