امریکہ اور کینڈا کا ایک طبی وفد روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کی ضیافت میں.....

گزشتہ روز امریکہ اور کینڈا سے تعلق رکھنے والے ڈاکٹروں اور طبی ماہرین کے ایک وفد نے روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کی زیارت کا شرف حاصل کیا مراسیم زیارت کی ادائیگی کے بعد وفد نے حرم کی مرکزی کمیٹی مجلس ادارہ کے رکن جعفر سعید سے تشریفات ہال میں ملاقات کی اور مختلف امور پہ تبادلہ خیال کیا۔

اس ملاقات میں الکفیل ہسپتال کی انتظامیہ بھی موجود تھی وفد نے عراق اور خاص طور پر الکفیل ہسپتال میں طبی خدمات سر انجام دینے کی پیش کش کی اور مغربی ممالک سے حاصل ہونے والے تجربہ اور ٹیکنالوجی کو عراق میں منتقل کرنے میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: