قرآنی الفاظ پر مشتمل معجم کی تحریر کے سلسلہ میں میٹنگ اور مقررہ وقت میں اس کی تکمیل کے عزم کا اعادہ......

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے تحت کام کرنے تحقیقی ادارے مرکز العمید برائے تحقیق و تعلیم گزشتہ ایک عرصہ سے قرآن مجید کے الفاظ پر مشتمل ایک معجم تحریر کر رہا ہے کہ جس میں قرآنی الفاظ کے تاریخ میں ہونے والے استعمال کے بارے میں بھی تحقیق کی گئی ہے اس معجم کو لکھنے کے لیے مرکز العمید نے عراق کی یونیورسٹیوں کے ماہر ترین اساتذہ کا تعاون حاصل کیا ہے کہ جو مسلسل اس منصوبہ پہ کام کر رہے ہیں۔

گزشتہ روز اس منصوبہ کے حوالے سے ہونے والی پیش رفت کا جائزہ لینے اور کام کے حوالے سے تبادلہ خیال کے لیے ڈاکٹر کریم حسین ناصح کی سربراہی میں ایک میٹنگ ہوئی کہ جس میں اس منصوبے پہ کام کرنے والے تمام اساتذہ نے شرکت کی اور مختلف امور پہ اپنی رائے کا اظہار کیا اس میٹنگ کے دوران مقررہ وقت میں اس معجم کی تکمیل کے عزم کا اعادہ بھی کیا گیا۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: