iraqi forum of inventorsکے ارکان روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کی ضیافت میں.....

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے ادارے کی طرف سے دعوت پہ لبیک کہتے ہوئے iraqi forum of inventors کے ایک وفد نے حضرت عباس علیہ السلام کے مرقد کی زیارت کا شرف حاصل کیا اور روضہ مبارک کے ترقیاتی منصوبوں کا دورہ کیا۔

وفد نے مراسیمِ زیارت مکمل کرنے کے بعد الکفیل پرنٹر پریس، ابو الفضل العباس زرعی فارم، الکفیل ہسپتال اور متعدد دیگر مقامات کا دورہ کیا کہ جہاں انہیں ان منصوبوں کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔

آخر میں وفد نے روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے متولی شرعی سید احمد صافی(دام عزہ) سے بھی ملاقات کی اور دو طرفہ تعاون کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا وفد نے روضہ مبارک کے منصوبوں کو کافی سراہا اور روضہ مبارک کے ساتھ مل کر عراق کی ترقی کے لیے کام کرنے کی خواہش کا اظہار کیا۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: