اب الکفیل پرنتنگ پریس میں قدیم مخطوطات کی کاپی بالکل اصل جیسی۔۔۔۔۔۔

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے الکفیل پرنٹنگ پریس نے ترقی کی طرف مزید ایک قدم بڑھاتے ہوئے قدیم مخطوطات کی بالکل اصل کی طرح کاپی تیار کرنے کا کام شروع کر دیا ہے اور اس مقصد کے لیے جدید ترین ٹیکنالوجی کا استعمال کیا جا رہا ہے جس کی بدولت اصل مخطوط اور اس کی کاپی میں فرق باقی نہیں رہا۔

اس جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے مخطوطات کی کاپی تیار کرنے کا مقصد اصل نسخہ کو محفوظ بنانا اور محققین وغیرہ کو تحقیقی مقاصد کے لیے اصل کی بجائے اس کی کاپی فراہم کرنا ہے تاکہ اصلی تاریخی مخطوطات کو کم سے کم استعمال میں لا کر ان کی پائیداری کو باقی رکھا جا سکے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: