روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کا ٹرانسپورٹ سیکشن زائرین کی خدمت میں سرگرم عمل ہے.....

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کی تعمیر و ترقی اور زائرین کی خدمت کے لیے جو سیکشن کام کر رہے ہیں ان میں سے ایک روضہ مبارک کا ٹرانسپورٹ سیکشن بھی ہے کہ جو حرم کے اردگرد علاقوں میں زائرین کو مفت ٹرانسپورٹ کی سہولت فراہم کرتا ہے اور روضہ مبارک کے تعمیری و ترقیاتی منصوبوں کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کے لیے اہم کردار ادا کرتا ہے۔

یہ سیکشن متعدد شعبوں پر مشتمل ہے کہ جن میں سے چند درج ذیل ہیں:

1: ورکشاپ کا شعبہ: یہ شعبہ حرم کی تمام گاڑیوں کی دیکھ بھال اورمرمت کا کام سر انجام دیتا ہے اس شعبہ کے پاس پارکنگ کی ذمہ داری بھی ہے حرم کی تمام گاڑیاں اسی شعبہ کی اجازت سے پارکنگ سے نکلتی اور پارکنگ پوائنٹ میں داخل ہوتی ہیں اس کے علاوہ اس شعبہ کے پاس کچھ موبائل ورکشاپ گاڑیاں بھی ہیں کہ جو ضرورت پڑنے پر کسی بھی بیرونی جگہ میں اپنی خدمات سر انجام دیتی ہیں۔

2: کنٹرول روم: یہ شعبہ روضہ مبارک کی تمام گاڑیوں کی نقل و حرکت پہ نظر رکھتا ہے اور کام کے حوالے سے گاڑیوں کے عملے کو احکامات جاری کرتا ہے۔

3: اداری و مالی شعبہ:ٹرانسپورٹ سیکشن میں موجود یہ شعبہ سیکشن کے تمام ملازمین کے اداری کاموں کو سر انجام دیتا ہے اور سیکشن کی مالی ضروریات اور پیسوں کی آمدورفت کا حساب کتاب بھی اسی شعبہ کی ذمہ داری ہے۔

4: زائرین کے لیے ٹرانسپورٹ کا شعبہ: اس شعبہ کی ذمہ داری زائرین کو حرم کے قریبی علاقوں میں مفت ٹرانسپورٹ فراہم کرنا ہے اس شعبہ کی بدولت دن رات زائرین مفت ٹرانسپورٹ سے مستفید ہو رہے ہیں۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: