صحیح اور ماہرانہ تلاوت قرآن مجید کے حصول کے لیے قرآن انسٹیٹیوٹ کا قرآنی محافل کا انعقاد.....

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے قرآن انسٹیٹیوٹ نے مقامی قاریوں کی صلاحیتوں میں اضافے اور ماہرانہ و متقنة تلاوت کے حصول کی خاطر خصوصی ہفتہ وار نشست کا اہتمام کیا ہے کہ جس میں مقامی قاریوں کی بڑی تعداد شرکت کر رہی ہے۔

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے زیر زمین ہال سرداب امام حسن(ع) میں تربیتی اغراض کے لیے منعقد ہونے والی اس نشست میں ججز کے فرائض امام حسین (ع) اور حضرت عباس(ع) کے روضہ مبارک کے سنئیر قاری سر انجام دیتے ہیں اور تلاوت قرآن کرنے والے ہر قاری کی رہنمائی کرتے ہیں اور تلاوت کے حوالے سے مختلف ملاحظات سے آگاہ کرتے ہیں.

یہ قرآنی نشست ہر شب جمعہ منعقد ہوتی ہے اور اس میں مقامی قاریوں کے علاوہ سامعین کی بڑی تعداد بھی حاضر ہوتی ہے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: