عسکری رضاکاروں کے لیے الکفیل پرنٹنگ پریس میں تربیتی مواد کی طباعت.........

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے الکفیل پرنٹنگ پریس نے حال ہی میں عسکری رضاکاروں(حشد شعبی) کے لیے ایک چھوٹی سی کتاب شائع کی ہے کہ جس میں جنگ کے دوران استعمال ہونے والی عسکری ٹیکنیکس کو لکھا گیا ہے۔

اس کتاب میں مختلف طرح کے اسلحے کے استعمال کے طریقہ اور نقشوں کو بھی شامل کیا گیا ہے کہ جو جنگی صورت حال میں مفید ثابت ہو سکتے ہیں۔

عسکری رضاکاروں کی تنظیم (هيأة الحشد الشعبيّ) نے اس کتاب کی طباعت پہ روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام اور الکفیل پرنٹنگ پریس کا شکریہ ادا کیا ہے اور زیرِ تربیت رضاکاروں کے لیے اس کتاب کو نہایت مفید قرار دیا ہے۔

الکفیل پرنٹنگ پریس کے کام اور دیگر معلومات کے لیے مندرجہ ذیل نمبرز کے ذریعے رابطہ کیا جا سکتا ہے:

009647823950890

009647706733834

009647602335433
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: