الکفیل ہسپتال کی بدولت اب عراقیوں کو علاج کے لیے بیرون ملک جانے کی ضرورت نہیں رہی.....

الکفیل ہسپتال کے ایم ایس ڈاکٹر حیدر بہادلی نے کہا ہے کہ الکفیل ہسپتال اور وزارت صحت کے درمیان ہونے والے معاہدے کے بعد اب عراقی مریضوں کو علاج اور پچیدہ آپریشنوں کے لیے بیرون ملک جانے کی ضرورت نہیں رہی جس سے سفر کی مشکلات سے نجات مل گئی ہے بلکہ مالی حوالے سے بھی انتہائی کم معاوضہ کے بدلے میں بیرون ملک سے بہتر علاج عراق ہی میں فراہم ہو رہا ہے۔

اس معاہدے کے بعد سے اب تک سینکڑوں مریضوں کا الکفیل ہسپتال میں کامیاب علاج ہو چکا ہے اور بہت سے پچیدہ اور مشکل آپریشنوں کے ذریعے دسیوں مریض شفاء بھی حاصل کر چکے ہیں۔

واضح رہے کہ الکفیل ہسپتال اور عراق کی وزارتِ صحت کے درمیان (برنامج الإخلاء الطبيّ) کے نام سے ایک معاہدہ طے پایہ تھا کہ جس کی رو سے عراق کی وزارتِ صحت مریضوں کو الکفیل ہسپتال میں وہ تمام طبی سہولیات فراہم کرے گی کہ جو اس سے پہلے عراق میں نہ ہونے کے وجہ سے بیرون ملک فراہم کی جاتی تھیں۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: