روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام سے شائع ہونے والا بچوں کا ماہانہ رسالہ’’الریاحین‘‘ بہت سی ثقافتی،علمی اور دینی معلومات پر مشتمل ہوتا ہے اور اپنے خاص انداز بیان اور ڈیزائن کی بدولت بچوں میں بہت مشہور بھی ہے۔
سن 2009ء سے شروع ہونے والا یہ رسالہ بچوں کی تربیت میں اہم کردار ادا کرتا ہے اور انہیں دینی و سائنسی معلومات فراہم کرتا ہے۔
الریاحین اگرچہ عربی زبان میں شائع ہوتا ہے البتہ اس کے کچھ شمارے تجرباتی طور پر اردو میں بھی ترجمہ کر کے شائع کیے گئے ہیں۔
اس رسالہ کے حوالے سے مزید معلومات کے حصول کے لیے درج ذیل لنک کو استعمال کیا جا سکتا ہے:
https://alkafeel.net/publications/view.php?id=15