روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام میں واقع الکفیل میوزیم میں موجود نوادرات سیاحوں اور زائرین کو اپنی طرف کھینچے لاتے ہیں الکفیل میوزیم میں جن قدیم اشیاء کو دیکھنے کے لیے لوگوں کی بڑی تعداد آتی ہے ان میں وہ پرانی بندوقیں، پستول اور دیگر آتشی اسلحہ بھی سرفہرست ہے کہ جسے پرانے زمانے میں مختلف لوگوں نے حرم کو ہدیہ کے طور پر دیا ہے۔
الکفیل میوزیم میں موجود بعض آتشی اسلحہ ڈھائی صدی سے بھی زیادہ پرانا ہے اس اسلحہ کی بناوٹ اور اس پہ موجود نقش و نگار سیاحوں کے لیے خاص دلچسپی کے حامل ہیں۔
زیر نظر تصاویر میں آپ بھی الکفیل میوزیم میں موجود آتشی اسلحے کی بعض اقسام دیکھ سکتے ہیں۔