مرکز تراث حلہ کی طرف سے دو مؤلفین کی کتابوں کی رونمائی......

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے معارف اسلامی و انسانی سیکشن کے تحت کام کرنے والے مرکز تراث حلہ نے حلہ سے تعلق رکھنے والے دو مؤلفین کی ان کتابوں کی تقریب رونمائی منعقد کی کہ جن کی تحقیق کا کام حال ہی میں مرکز کے ارکان نے مکمل کیا ہے اور وہ کتابیں یہ ہیں:

1:کتاب معاني أفعال الصلاة وأقوالها/ کہ جسے شيخ جليل علامہ ابن فهد الحلي نے تحریر کیا تھا۔

2: كتاب مختصر المراسم العلويّة/ کہ جو محقّق الحلّي کی تالیف ہے۔

بروز جمعہ (27جنوری2017ء) بمطابق(28ربيع الثاني 1438هـ) کو ان کتابوں کی تقریب رونمائی روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے امام حسن(ع) ہال میں منعقد ہوئی اس تقریب میں بڑی تعداد میں علمی و ثقافتی شخصیات نے شرکت کی کہ جن میں روضہ مبارک کے سیکرٹری جنرل سید محمد اشیقر بھی شامل تھے۔

اس تقریب میں ان مذکورہ کتابوں اور ان کے مؤلفین کا سیر حاصل تعارف بھی کروایا گیا۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: