تصویری رپورٹ: مقام امام مھدی(عج) میں تعمیر و توسیع کا منصوبہ......

کربلا میں واقع مقام امام مھدی(عج) کی توسیع و تعمیر کا منصوبہ گزشتہ کچھ عرصہ پہلے شروع کیا گیا تھا اور اس وقت بہت سا تعمیری کام مکمل کر لیا گیا ہے مقام امام مھدی(عج) کے توسیعی منصوبے کے پہلے مرحلے میں مقام سے متصلہ نہر پہ چھت ڈال کر عمارت کے لیے زمین فراہم کی گئی جب کہ اس سے اگلے مرحلے میں نہر کے اوپر اور دوسرے حصہ میں عبادت و زیارت وغیرہ کے لیے متعدد ھالز کی تعمیر کی جائے گی۔

واضح رہے کہ مقام امام مھدی(عج) اداری طور پر روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کا ایک سیکشن شمار ہوتا ہے اور اس مقام کی دیکھ بھال اور تعمیر وغیرہ کی ذمہ داری بھی روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کا ادارہ ادا کرتا ہے

اس منصوبہ کی موجودہ صورت حال کو آپ ذیل میں موجود تصاویر میں دیکھ سکتے ہیں:
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: