عراق کے جنوبی اور وسطی علاقوں میں فروری اور مارچ میں عام طور پر کافی بارشیں ہوتی ہیں جس کے پیش نظر روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے انجینئرنگ پروجیکٹس سیکشن نے بارشوں کے شروع ہونے سے پہلے روضہ مبارک کے اندر اور اس کے گردونواح میں پانی کی نکاسی کے لیے نصب شدہ پائپ لائن اور اس سے ملحقہ پورے نظام کا سروے کیا تاکہ جن حصوں میں مرمت کی ضرورت ہے وہاں مرمت کی جائے۔
بارشوں کے دوران پانی کی نکاسی کے حوالے سے کسی بھی مشکل سے بچنے کے لیے انجینئرنگ پروجیکٹس سیکشن کے ارکان نے روضہ مبارک کے گردونواح میں متعدد مقامات پر نصب شدہ پائپ لائن کو تبدیل کر دیا ہے اور بہت سی جگہوں پہ اس نظام کو اپ ڈیٹ کرنے کے لیے اقدامات کیے ہیں۔