ذی قار سے تعلق رکھنے والے شھداء کے خاندانوں میں روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کی طرف سے امداد کی تقسیم....

شھداء کے خاندانوں سے ہمدردی کے اظہار اور ہر حوالے سے ان کے ساتھ تعاون کی خاطر روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کا ادارہ مسلسل شھداء کے خاندانوں سے رابطے میں ہے وطن کی حفاظت کی خاطر اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے شھداء کے خاندانوں میں مالی امداد تقسیم کرتا رہتا ہے اور اسی سلسلہ کی ایک کڑی کے طور پہ گزشتہ روز روضہ مبارک نے ذی قار سے تعلق رکھنے والے250 شھداء کے خاندانوں میں مالی امداد تقسیم کی۔

جامع امام صادق علیہ السلام میں اس امداد کی تقسیم کے دوران روضہ مبارک کے خادم مولانا شیخ ماجد سلطانی نے کہا کہ داعش کے خلاف جہاد کے فتوی پہ لبیک کہنے والے ان شھداء نے نا صرف عراق بلکہ تمام انسانوں کو اس دہشت گرد گروہ سے نجات دلوانے میں مرکزی کردار ادا کیا ہے کہ جسے تاریخ میں کبھی فراموش نہیں کیا جائے گا۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: