علامہ صافی کا الکفیل رہائشی کالونی کا دورہ.....

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے متولی شرعی علامہ سید احمد صافی(دام عزہ) اور حرم کے سیکرٹری جنرل سید محمد اشیقر(دام توفيقه) نے آج حرم کے خدام کے لیے بنائی گئی رہائشی کالونی ’’مجمع الکفیل السکنی‘‘ کا دورہ کیا اور منصوبے کے تکمیلی مراحل کا قریب سے جائزہ لیا۔

علامہ صافی نے رہائشی کالونی کے مختلف بلاکس میں مکمل ہونے والے تعمیراتی کاموں کو دیکھا اور اس حوالے سے بریفنگ لی۔

واضح رہے روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے خدام کے لیے 831 گھروں پر مشتمل یہ رہائشی کالونی تقریبا مکمل ہو چکی ہے اور اس وقت خدماتی عمارتوں کا تعمیراتی کام آخری مراحل میں ہے۔ اور اس منصوبے پہ کام کرنے والی کمپنی’’شركة السبطين للمقاولات العامّة‘‘ نے گزشتہ کچھ عرصہ پہلے رہائشی کالونی کے تمام گھروں کے تعمیراتی و آرائشی کاموں کی تکمیل کا اعلان کیا تھا اور خدماتی عمارتوں کی جلد سے جلد تکمیل کے عزم کا اظہار کیا تھا۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: