الکفیل ہسپتال کا فری میڈیکل کیمپ بغداد میں......

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کا الکفیل ہسپتال عراق کے مختلف شہروں اور خاص طور پر پسماندہ علاقوں میں فری میڈیکل کیمپ لگا رہا ہے کہ جہاں ہر شعبے کے ماہر ڈاکٹر مریضوں کا مفت علاج کرتے ہیں اور انہیں ہر ممکن طبی سہولیات مہیا کرتے ہیں ان دنوں یہ کیمپ بغداد میں لگا ہوا ہے کہ جہاں لوگوں کی بڑی تعداد اس سے استفادہ کر رہی ہے۔

عراق کے دارالحکومت بغداد کے نواحی علاقے الرشاد میں لگایا گیا یہ فری میڈیکل کیمپ صبح سے رات گئے تک مریضوں کے علاج معالجہ میں مصروف عمل رہتا ہے اور اب تک ہزاروں مریض یہاں اپنا چیک اپ کروا چکے ہیں۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: