علامہ صافی کا عباس عسکری یونٹ کے ہیڈ کواٹر کا دورہ......

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے متولی شرعی علامہ سید احمد صافی(دام عزہ) اور سیکرٹری جنرل سید محمد اشیقر(دام تأييده) نے بروز ہفتہ (6جمادى الأولى 1438هـ) کو عباس عسکری یونٹ کے ہیڈ کواٹر کا دورہ کیا اور وہاں ہونے والے کاموں کا جائزہ لیا۔

علامہ صافی(دام عزہ) جب ایک اعلی سطحی وفد کے ہمراہ بابل کربلا روڈ پہ مجمع العلقمی میں واقع ہیڈ کواٹر میں پہنچے تو عباس عسکری یونٹ کے سربراہ میثم زیدی اور یونٹ کے اعلیٰ افسران نے ان کا استقبال کیا۔ علامہ صافی نے ہیڈ کواٹر کے مختلف حصوں کا دورہ کیا کہ جہاں انہیں یونٹ کے منصوبوں اور عسکری و فلاحی کاموں کے حوالے سے بریفنگ بھی دی گئی۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: